شام: مسلح گاڑی سے حملہ اموات میں اضافے کا خدشہ

ادلیب  کے علاقے دانا میں بم سے مسلح گاڑی  کے پھٹنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک  اور 6 زخمی

759270
شام: مسلح گاڑی سے حملہ اموات میں اضافے کا خدشہ

شام کے شمال مغربی شہر ادلیب  کے علاقے دانا میں بم سے مسلح گاڑی  کے پھٹنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک  اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

دانا کے سول ڈیفنس حکام میں سے خالد صالح  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق  دانا میں بیت کرم نامی ہوٹل کے سامنے کھڑی بم سے مسلح گاڑی میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں 10 شہری ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں اور کثیر تعداد میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی مدد سے قابو پایا گیا ہے۔

صالح نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم حملے سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں