اقوام متحدہ نے داعش کیطرف سے موصل کی تاریخی نوری مسجد کو شہید کرنے کی مذمت کی

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ کمشن نے داعش  کیطرف سے موصل کی تاریخ نوری مسجد کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے ۔

758633
اقوام متحدہ  نے داعش کیطرف سے موصل کی تاریخی نوری مسجد کو شہید کرنے کی مذمت کی

 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ کمشن نے داعش  کیطرف سے موصل کی تاریخی نوری مسجد کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے ۔

امریکا اور عراقی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے موصل کی اس تاریخی مسجد کو شہید کردیا ہے جہاں سے 2014 میں تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔

ایک عراقی کمانڈر نے بتایا کہ داعش کے جنگوؤں نے موصل کی تاریخی ’نوری مسجد‘ اور اس کے جھکے ہوئے مینار کو شہید کیا جہاں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پہلی اور آخری بار منظر عام پر آئے تھے۔

تاہم داعش نے فوری طور پر امریکا اور عراق کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ عماق پر بیان جاری کیا کہ امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں مسجد شہید ہوئی۔

موصل میں داعش کے خلاف لڑنے والی فوج کے کمانڈر لفٹیننٹ جنرل عبدالعامر یار اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عراقی فورسز اولڈ سٹی کی جانب پیش قدمی کررہی تھیں اور جب وہ نوری مسجد سے 50 میٹر کی دوری تک پہنچے تو داعش نے مسجد نوری اور اس کے تاریخی مینار حدبا کو دھماکا کرکے شہید کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چار روز سے امریکی عسکری اتحاد کے تعاون سے عراقی فورسز نے موصل میں داعش کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے تاکہ موصل کو داعش سے آزاد کرایا جاسکے۔ ابوبکر البغدادی کی جانب سے خلافت کا اعلان کیے جانے کے بعد سے داعش عراق اور شام میں متعدد ثقافتی ورثوں اور تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا چکی ہے۔



متعللقہ خبریں