سعودی فرمانروا نے اپنے بیٹے کو ولی عہد مقرر کر دیا

دی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روزایک شاہی فرمان جاری کیا  جس کے  تحت شہزادہ محمد بن نایف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے

756697
سعودی فرمانروا نے اپنے بیٹے کو ولی عہد مقرر کر دیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روزایک شاہی فرمان جاری کیا  جس کے  تحت شہزادہ محمد بن نایف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے۔

 شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کو عہدہ بھی برقرار رہے گا اور  وہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔

سعودی عرب کی  انتخابی  کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق، شاہ سلمان نے شہزادہ عبدالعزیز بن سعودد بن نایف کو وزیر داخلہ جبکہ احمد بن محمد السالم کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا ہے، ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔



متعللقہ خبریں