عراقی فوج کی  موصل کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری

عراقی افواج کامیاب پیشقدمی کرتے ہوئے موصل میں واقع اس مسجد کے قریب پہنچ گئی ہیں، جہاں تین سال قبل داعش نے ایک نام نہاد اسلامی خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا

757342
عراقی فوج کی  موصل کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری

عراقی فوج کی  موصل کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

عراقی افواج کامیاب پیشقدمی کرتے ہوئے موصل میں واقع اس مسجد کے قریب پہنچ گئی ہیں، جہاں تین سال قبل داعش نے ایک نام نہاد اسلامی خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز ہی سپاہیوں نے شہر کے قدیمی علاقے کا گھيرا تنگ کر دیا تھا۔

 عراقی افواج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب فوجی اس مسجد سے تقریبا تین سو میٹر دور ہیں۔ داعش کے جنگجوؤں کے زیر قبضہ موصل کی بازیابی کا آپریشن سترہ اکتوبر کو شروع کیا گیا تھا اور اس دوران امریکی اتحادی فضائیہ مقامی فورسز کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں