عراق: فرانسیسی صحافی دم توڑ گیا

موصل کے مغرب میں ایک بارودی سرنگ پر پاوں رکھنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فرانسیسی  صحافی سٹیفن ولینیو جاں بحق  ہو گیا

756229
عراق: فرانسیسی صحافی دم توڑ گیا

عراق کے شہر موصل کے مغرب میں ایک بارودی سرنگ پر پاوں رکھنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فرانسیسی  صحافی سٹیفن ولینیو جاں بحق  ہو گیا ہے۔

ایربیل میں فرانس کے قونصل خانے سے موصول معلومات کے مطابق سٹیفن ولینیو  موصل کے مغرب میں پرانے شہر کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش اور عراقی فوج کے درمیان جاری جھڑپوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے، کل شام کے وقت ایک بارودی سرنگ پر پاوں آنے کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے اور زیر علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

معلومات کے مطابق دیگر 2 زخمی صحافیوں کو ایمبولینس طیارے کی مدد سے فرانس بھیجا جائے گا۔

موصل کی جھڑپوں کی رپورٹنگ کرنے والے عراقی صحافی بختیار حداد بھی کل بارودی سرنگ کے حادثے کا شکار ہوئےا ور جائے وقوعہ پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سٹیفن ولینیو سمیت 3 فرانسیسی صحافی زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ موصل  کی داعش سے رہائی کے لئے شروع  کئے گئے آپریشن میں 17 اکتوبر 2016 سے لے کر اب تک جھڑپوں یا پھر بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی وجہ سے کثیر تعداد میں صحافی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں