قطراور امریکہ کے درمیان F-15 طیاروں کا سودا طے ہو گیا، مالیت 12ارب ڈالر ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ قطر کو F-15 طرز کے تقریباً 36 جنگی طیارے فروخت کرے گاجن کی مالیت 12 ارب ڈالرز کے مساوی ہوگی

753192
قطراور امریکہ کے درمیان F-15 طیاروں کا سودا طے ہو گیا، مالیت 12ارب ڈالر ہوگی
abd savas gemisi.jpg

خلیجی ممالک میں بحران کے باوجود امریکہ قطر کو F-15 طرز کے تقریباً 36 جنگی طیارے فروخت کرے گا۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور ان کے قطری ہم منصب خالد بن محمد العطیہ نے بارہ ارب ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اس سودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 ان دونوں ممالک کے مابین اس معاہدے کے حوالے سے کئی سال قبل ہی اتفاق رائے ہو گیا تھا۔

 یاد رہے کہ  اس معاہدے پر عمل درآمد ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب چار عرب ممالک سمیت کئی ریاستیں قطر سے اپنے سفارتی روابط منقطع کیے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں