قطر کی حمایت کرنے والوں کو 15 سال سزائے قید  دی جائے گی

قطر کے حق میں کسی بھی قسم کی کاروائی پر 3 سے 15 سال تک سزائے قید  یا پھر کم از کم 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی  جائے گی۔ اٹارنی جنرل حماد سیف الشمسی

747431
قطر کی حمایت کرنے والوں کو 15 سال سزائے قید  دی جائے گی

متحدہ عرب امارات میں قطر کے حق میں بیانات کو ممنوع قرار دے دیا گیا۔

سعودی عرب کے دوبئی سے نشریات دینے والے ٹیلی ویژن چینل العریبیہ  کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا میں قطر کی حمایت کرنے والوں کو 15 سال سزائے قید  دی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حماد سیف الشمسی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے ہو ،  بیانی ، تحریری  یا ویڈیو کی شکل میں ہو متحدہ عرب امارات کے خلاف قطر کی  حمایت کرنے والے کے خلاف حتمی اور دو ٹوک کاروائی کی جائے گی۔

اٹارنی جنرل  نے کہا کہ قطر کے حق میں کسی بھی قسم کی کاروائی پر 3 سے 15 سال تک سزائے قید  یا پھر کم از کم 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی  جائے گی۔



متعللقہ خبریں