شام: امریکہ اور اس کی اتحادی دہشت گرد تنظیم YPG نے المنصورہ کا کنٹرول سنبھال لیا

شام میں امریکہ اور اس کی اتحادی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی شامی شاخ YPG نے راقہ سے 26 کلو میٹر  کی مسافت پر واقع قصبے المنصورہ  کو تقریباً  مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا

745372
شام: امریکہ اور اس کی اتحادی دہشت گرد تنظیم YPG نے المنصورہ کا کنٹرول سنبھال لیا

شام میں امریکہ اور اس کی اتحادی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی شامی شاخ YPG نے راقہ سے 26 کلو میٹر  کی مسافت پر واقع قصبے المنصورہ  کو تقریباً  مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا ہے۔

امریکی جنگی طیارے دہشتگرد تنظیم داعش کے شامی قلعے راقہ پر بمباری کر رہے ہیں۔

طیاروں نے راقہ میں ایک اسکول پر بمباری کی اور اسکول میں شہریوں کی بجائے داعش کے دہشت گردوں کی موجودگی کا دعوی کیا گیا ہے۔

شہر کا بنیادی مواصلاتی مرکز تباہ کر دیا گیا ہے۔

YPG کے دہشت گردوں کے مطابق بعض نقاط سے شہر سے ان کا فاصلہ  3 کلو میٹر تک  رہ گیا ہے اور امریکی یونٹیں ان سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

YPG کے دہشت گردوں نے راقہ کے اطراف میں حلقہ تنگ کرنے اور چند دنوں تک شہر میں داخل ہونے کا دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ راقہ ماہِ نومبر سے لے کر اب تک محاصرے میں ہے۔



متعللقہ خبریں