ہم میزائل ٹیکنالوجی کے فروغ سے باز نہیں آئیں گے، ایران

ترجمان حکومت ایران: ہماری دفاعی پالیسیاں  ایران کے قومی مفاد    کا تقاضا ہیں، اس بنا پر   میزائل دفاعی پروگرام  کا ملکی ناقابل   ِ تسخیر  سیاسی   پالیسیوں میں   شامل ہونا ایک فطری بات ہے

738308
ہم میزائل ٹیکنالوجی کے فروغ سے باز نہیں آئیں گے، ایران

حکومت ِ ایران کے ترجمان بکر نو بخت  نے  اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک  میزائل پروگرام   سے   پیچھے قدم نہیں ہٹائے گا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں  ایجنسی ایرنا  کی خبر کے مطابق  نو بخت نے  قومی اسمبلی کی نشست کے بعد  پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ"  ہماری دفاعی پالیسیاں  ایران کے قومی مفاد    کا تقاضا ہیں، اس بنا پر   میزائل دفاعی پروگرام  کا ملکی ناقابل   ِ تسخیر  سیاسی   پالیسیوں میں   شامل ہونا ایک فطری بات ہے۔"

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ اس حوالے سے امسال کے مالی بجٹ میں  اضافہ بھی کیا گیا ہے ، ویسے بھی  میزائل ٹیکنالوجی  جوہری ٹیکنالوجی  کے معاہدے   کا ایک  جز  نہیں   ہے۔

خیال ر ہے کہ  سعودی شاہ سلمان  بن عبدالعزیز نے   اختتام الہفتہ  "امریکن۔اسلامک        کنٹریز  سمٹ  سے خطاب  میں  کہا تھا  کہ بالسٹک میزائل سمیت ایران  کے ہتھیاروں  کی پیدوار کے اقدام  باعث  خدشات ہیں۔"

اسی دوران  امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ  کا بھی کہنا تھا کہ  ایران کو جوہری اسلحہ  تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور اس کی علاقے میں  قاتل دہشت گرد تنظیموں  کو فراہم کردہ مالی و فوجی امداد کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں