حسن روحانی دوسری بار بھی صدر منتخب

انتخابات میں اصلاح پسند امیدوار  حسن روحانی   22 ملین  7 لاکھ 96   ہزار   468 ووٹ حاصل کیے

735874
حسن روحانی دوسری بار بھی صدر منتخب

ایران میں صدارتی انتخابات کے  پہلے  غیر سرکاری نتائج کے مطابق  اصلاح اور اعتدال پسند   قدامت پسندوں کے امیدوار  حسن روحانی نے   59 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے  دوبارہ  صدار تی کرسی  پر بیٹھنے کا حق حاصل کر لیا ہے۔

ان انتخابات میں اصلاح پسند امیدوار  حسن روحانی   22 ملین  7 لاکھ 96   ہزار   468 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

جبکہ روحانی کے طاقتور خریف سابق  اٹارنی جنرل ابراہیم رئیسی   کہ جنہیں مذہبی  رہنما  آیت اللہ خامنائی کی    حمایت حاصل  تھی  روحانی کو شکست  دینے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  80 ملین آبادی کے حامل ایران میں  رائے دہندگان کی تعداد 56 ملین سے زائد ہے جن  کے 70 فیصد نے  پولنگ میں حصہ لیا ہے۔

سن 2015 میں   چھ بڑے ملکوں کے ساتھ  طے پانے والے  جوہری معاہدے کے بعد   سر انجام پانے والے یہ انتخابات روحانی  کے لیے ایک امتحان کی  حیثیت رکھتے تھے۔

یاد رہے کہ چار سال قبل  کے انتخابات میں   بھی  حسن روحانی ووٹوں کی ایک بڑی اکثریت سے صدر منتخب ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں