زخمی پشمرگوں کاعلاج حسب خواہش ترکی میں کروایا جا سکتا ہے:ترک قونصل جنرل

ترکی  نے  شمالی عراقی انتظامیہ   کو علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے  کے سنجار میں واقع ٹھکانوں پر حملے کے دوران  زخمی ہونے والے پشمرگوں   کے علاج کےلیے  تعاون   کا یقین دلایا ہے

721416
زخمی پشمرگوں کاعلاج حسب خواہش ترکی میں کروایا جا سکتا ہے:ترک قونصل جنرل

ترکی  نے  شمالی عراقی انتظامیہ   کو علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے  کے سنجار میں واقع ٹھکانوں پر حملے کے دوران  زخمی ہونے والے پشمرگوں   کے علاج کےلیے  تعاون   کا یقین دلایا ہے ۔

  اربیل  میں متعین ترک قونصل  جنرل  مہمت عاکف انام  نے اس بارے میں  شمالی عراق کے وزیر داخلہ   کریم سنجاری سے ملاقات کی  جس کے بعد انہوں نے  ایک بیان میں کہا کہ  حکومت ترکی نے  زخمی پشمرگوں  کے علاج معالجے کےلیے  خدمات  فراہم کرنے    کایقین دلایا ہے ۔

 یاد رہے کہ  ترک فضائیہ   نے 25 اپریل کی شب   شمالی عراق  میں واقع سنجار کے علاقے میں  پی کےکے کے ٹھکانوںکو نشانہ بنایا تھا جس کے دوران 5 پشمرگہ ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں