یمن کے شہر تائز میں جھڑپیں ، 10 افراد ہلاک 21 زخمی

یمن کے شہر تائز میں جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

721371
یمن کے شہر تائز میں جھڑپیں ، 10 افراد ہلاک 21 زخمی

 

یمن کے شہر تائز میں جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

حوثیوں اور معزول لیڈر عبداللہ صالح کے حامیوں کی تائز کے بعض محلوں پر بمباری سے سات افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

دریں اثناء سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں  نے حوثیوں اور معزول لیڈر عبداللہ صالح کے ٹھکانوں پر 20 بار بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں ۔ان حملوں میں  چار گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔ حوثیوں کی طرف سے  تائز کے الجوبان اورالسیتین پر کنٹرول قائم کرنے اور علاقے میں طرفین کے درمیان جھڑپیں  شروع ہونے کے بعد سرکاری فوجی دستوں نے  علاقے کی ناکہ بندی کو کچھ حد تک کم کر دیا تھا ۔ 

طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں حوثیوں اور معزول لیڈر عبداللہ صالح کے حامیوں اور سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں کی حمایت حاصل کرنے والی سرکاری افواج کے درمیان جھڑپیں متعدد شہروں میں جاری ہیں ۔


ٹیگز: #یمن , #جھڑپ

متعللقہ خبریں