اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کی سرگرمیاں جاری
اسرائیل نے آتاروت یہودی رہائشی علاقے میں دس ہزار نئے فلیٹوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے
اسرائیلی القدس بلدیہ اور وزارت آباد کاری نے مقبوضہ مشرق القدس کے شمال میں واقع اور بیک وقت ایک صنعتی علاقہ ہونے والے آتاروت یہودی رہائشی علاقے میں دس ہزار نئے فلیٹوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی چینل 10 کی خبر میں سابقہ امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مذکورہ منصوبے پر امریکہ کے اسرائیل پر دباؤ کی بنا پر اس سے قبل منظوری نہ دی جا سکی تھی۔
اسرائیل ماہ دسمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تمام تر غیر قانونی سرگرمیوں کو 'فوری طور پر اور مکمل طور پر' روکنے کی سفارش پیش کرنے والی قرارداد کی منطوری کے باوجود تعمیراتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
متعللقہ خبریں
ایران: ہم، لبنان کو دوسرا غزّہ نہیں بننے دیں گے
اسرائیل کو مغربی ممالک کی عسکری حمایت حاصل ہے اور حزب اللہ اس کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتی: پزشکیان