فلسطین کی حکومت مصر سے رفاح سرحدی چوکی کو کھولنے کی اپیل
فلسطین کی وزارت داخلہ نے حکومت مصر سے 45 روز سے بند رفاح سرحدی چوکی کو کھولنے کی اپیل کی ہے ۔
719032
![فلسطین کی حکومت مصر سے رفاح سرحدی چوکی کو کھولنے کی اپیل](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/0745/54d6/c8ea/58fd9db32cf15.jpg?time=1719275774)
فلسطین کی وزارت داخلہ نے حکومت مصر سے 45 روز سے بند رفاح سرحدی چوکی کو کھولنے کی اپیل کی ہے ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عیاد البزم نے تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ ہم نے حکومت مصر سے غزہ کی موجودہ انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رفاح سرحدی چوکی کو فوری طور ہر کھولنے کی اپیل کی ہے ۔ حالیہ 8 ماہ میں پہلی باررفاح سرحدی چوکی 45 روز سے بند رکھا گیا ہے جس سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ چوکی سے گزرنے کے لیے ابتک 20 ہزار سے زائد افراد اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت مصر تین جولائی 2013 کے فوجی انقلاب کے بعد رفاح سرحدی چوکی کو وقتاً فوقتاً کچھ مدت کے لیے بند کر دیتی ہے ۔
متعللقہ خبریں
![غزّہ کے 21 ہزار بچے کہاں ہیں؟](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/e57c/4162/201e/667956f37c820.jpg?time=1719275774)
غزّہ کے 21 ہزار بچے کہاں ہیں؟
بہت ممکن ہے کہ غزّہ کے لاپتا بچوں کو بیرونی ممالک میں بھیج دیا گیا ہو: سیو دی چلڈرن