شام، فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

دمشق کے مضافات اور عدلیب شہر پر فضاءی حملے کیے گئے جس دوران بھاری تعداد میں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں

699011
شام، فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

شامی دارالحکومت  دمشق کے  مشرقی علاقے غوطہ میں  ایک  فضائی حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق  کم ازکم 12 شہری ہلاک اور بیسیویوں زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب  شام کے شہر عدلیب  پر  فضائی حملے  میں ایک   جیل  کو نشانہ بنا یا گیا  جس میں 16 افراد     لقمہ اجل بن گئے۔

شامی حقوق انسانی کی نگران  ہاؤس  نے  اطلاع دی ہے کہ   جیل پر حملے   کے بعد   محافظین نے    جیل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے قیدیوں پر   فائر کھول دیا  جس سے  2 محافظین سمیت  16 افراد ہلاک ہو گئے۔

خیال رہے کہ  عدلیب کی آبادی   شام کے متعدد علاقوں  میں ہونے والی وسیع پیمانے کی بمباری سے راہ فرار اختیار کرنے والے مہاجرین کی آمد سے   کافی زیادہ  بڑھ گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں