اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام پر بمباری

دوسری جانب شام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل  جیٹ طیاروں نے اس کی  فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے

693895
اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام پر بمباری

اسرائیل نے  اطلاع دی ہے کہ شام میں  بعض اہداف  کو نشانہ بنانے کے بعد واپس  لوٹنے والے  لڑاکا طیاروں  پر  شام نے  طیارہ شکن   میزائل  داغے ہیں۔

اسرائیل  فوج نے  ایک میزائل کو  تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب شام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل  جیٹ طیاروں نے اس کی  فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس اعلان کے ماطقب   پالمیرا شہر کے جوار میں  واقع ایک  فوجی اڈے   کو نشانہ بنانے والے  چار اسرائیلی   جنگی طیاروں  میں سے ایک کو گرا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی  فوج نے ماہ ستمبر میں   بھی  شامی فوجی   اڈوں  کوہدف بنانے والے آپریشن میں    خشکی سے ہوا میں  نشانہ بنانے والے دو میزائلوں  کو داغا تھا تا ہم   یہ اپنے اہداف  تک نہ  پہنچ پائے تھے۔


 

 



متعللقہ خبریں