حکومت مصر نے رفاح سرحدی چوکی  کو تین  دن کے  لیے آمدورفت کے لیے کھول دیا

حکومت مصر نے رفاح سرحدی چوکی  کو تین  دن کے  لیے آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے ۔

685642
حکومت مصر نے رفاح سرحدی چوکی  کو تین  دن کے  لیے آمدورفت کے لیے کھول دیا

 

حکومت مصر نے رفاح سرحدی چوکی  کو تین  دن کے  لیے آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے ۔

غزہ کی وزارت داخلہ سے وابستہ سرحدی چوکیوں کے دفتر سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے  کہ  حکومت مصر نے ہنگامی صورتحال کے لیے رفاح سرحدی چوکی کو تین دن کے لیے کھول دیا ہے ۔اس دوران بیمار ،طالب علم  ،اقامت نامی رکھنے والے افراد اورغیر ملکی پاسپورٹ کے حامل  شہری یہاں سے گزر سکیں گے ۔  اسرائیلی کی ناکہ بندی کی وجہ سے دنیا کیساتھ رابطہ رکھنے والی واحد سرحدی چوکی  کے کھلنے کے اعلان کے بعد سینکڑوں فلسطینی  یہاں پر جمع ہو گئے ہیں ۔ سرحدی چوکیوں کے دفتر کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ   ابتک سولہ ہزار افراد کو رجسٹر کیا جا چکا  ہے ۔

حکومت مصر تین جولائی 2013 کے انقلاب کے بعد  بند کی جانے والی رفاح سرحدی چوکی کو وقتاً فوقتاً چند دنوں کے لیے کھول دیتی ہے ۔



متعللقہ خبریں