بین الاقوامی برادری اسرائیل کو اس کے قابض روّیے سے روکے
پائیدار حل کے لئے اسرائیل کو حکومت کے طور پر تسلیم کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ محمود عباس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انسانی حقوق کی کونسل کی 34 ویں نشست سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہو گئی ہے۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو اس کے قابض روّیے سے روکے۔
اسرائیل کی فلسطین میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا یہ روّیہ دو حکومتی حل کو نقصان پہنچائے گا ۔
محمود عباس نے کہا ہے کہ پائیدار حل کے لئے اسرائیل کو حکومت کے طور پر تسلیم کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی اپنے فیصلوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
امریکہ کے اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے صدر عباس نے کہا کہ اس موضوع پر اقوام متحدہ کے اقدامات کی ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ "فلسطین، انسانی حقوق کونسل کے ایک اہم امتحان کے طور پر رہے گا"۔
متعللقہ خبریں
ایران: ہم، لبنان کو دوسرا غزّہ نہیں بننے دیں گے
اسرائیل کو مغربی ممالک کی عسکری حمایت حاصل ہے اور حزب اللہ اس کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتی: پزشکیان