عراق: مختلف حملوں میں 11 افراد ہلاک 22 زخمی

عراقی  صدر مقام  بغداد  میں  ہونے والے حالیہ دھماکوں اور پر تشدد واقعات میں 11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے

679260
عراق: مختلف حملوں میں 11 افراد ہلاک 22 زخمی

عراقی  صدر مقام  بغداد  میں  ہونے والے حالیہ دھماکوں اور پر تشدد واقعات میں 11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

 بغداد کے محکمہ  پولیس   کے مطابق حفاظتی قوتوں  نے  التاریمیہ  نامی قصبے  میں   ایک مکان کا محاصرہ کیا   جس کے دوران  ایک بم حملے میں  3 شہری ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب الرضوانیہ  نامی  علاقے میں واقع ایک بازار  کے قریب بم پھٹنے   سے دو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

 الخان نامی علاقے  میں بھی بم پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

 


ٹیگز: #عراق , #حملے

متعللقہ خبریں