قطر ایئرویز کا دنیا کی طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ

قطر ایئرویز نے دنیا کی طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے ۔

665953
قطر ایئرویز کا دنیا کی طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ

قطر ایئرویز نے دنیا کی طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے ۔

قطر ایئرویز کی فلائٹ کیو آر921 نے اپنی پہلی ہی پرواز میں دوحا سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ تک بغیر کسی مقام پر رکے طویل ترین سفر طے کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنالیا جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس کو حاصل تھا۔

قطر ایئرویز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پرواز کیو آر 921 نے اپنی افتتاحی پرواز میں دوحا سے آکلینڈ تک کا 14 ہزار 535 کلومیٹر کا سفر 17 گھنٹے اور40 منٹ میں طے کیا جب کہ اس سے قبل ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 449 نے گزشتہ سال دبئی سے آکلینڈ تک کا 14 ہزار 200 کلو میٹر کا سفر 17 گھنٹے اور 25 منٹ میں طے کیا تھا۔



متعللقہ خبریں