شام میں انسانی امداد پہنچانے کی راہ میں رکاوٹوں میں اضافہ

سٹیفن  او  برائن نے کہا ہے کہ حالیہ چند ماہ سے شام میں انسانی امداد پہنچانے کی راہ میں رکاوٹوں میں اضافہ ہوا ہے

660129
شام میں انسانی امداد پہنچانے کی راہ میں رکاوٹوں میں اضافہ

 

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ذمہ دار ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور ہنگامی حالات کے رابطہ افسر ۔

 انھوں  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں انسانی امداد کی فراہمی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شام میں پامالیوں کے باوجود فائر بندی جاری ہے ۔آستانہ اجلاس میں ترکی، روس اور ایران  کیطرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیےمیکانزم قائم کرنے پر اتفاق رائے کرنا باعث مسرت پیش رفت ہے ۔

 او برائن  نے کہا کہ شامی شہریوں کی زندگی بچانا ہم سب کا اولین فریضہ ہے    اور اقوام متحدہ اس  نگران میکانزم کی تشکیل میں مدد گار ثابت ہونے کے لیے تیار ہے ۔  شام  کو امدادی سامان پہنچانے میں اس سے پہلے جو مشکلات  درپیش تھیں وہ دوبارہ سامنے آ گئی ہیں ۔شامی حکام  نے انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت کو   دو مرحلوں سے بڑھا کر دس مرحلوں میں کر دیا ہے ۔

انھوں نے اسطرف بھی توجہ دلائی کہ یمن میں انسانی بحران میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر فوری طور پر تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو ملک کو  فاقہ کشی   کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یمن کے  شہری خاموشی سے  ہلاک ہو رہے ہیں ۔ 2٫2 میلین بچے خوراک سے محروم ہیں اور ناکافی خوراک کی وجہ سے  ہر دس منٹ میں 10 سال سے کم عمر ایک بچہ  ہلاک ہو  رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں