ترکی سے شام کو امدادی قافلے کی روانگی

استنبول، تیکر داع، سامسن  اور وان    کی  شہری تنظیموں  کی جانب سے  جمع کردہ امدادی سازو سامان شامی احتیاج مندوں میں تقسیم   کیا جائیگا

657310
ترکی سے شام کو امدادی قافلے کی روانگی

انسانی حقوق و  حریت کی انسانی امدادی  انجمن " حلب کے  لیے راستہ کھولیں" مہم  کے دائرہ کار میں مختلف  شہری  تنظیموں کی جانب سے  امدادی  سامان  پر مشتمل  13 ٹریلر  کلیس  سے شام  کو روانہ کر دیے  گئے ہیں۔

انجمن  کے امدادی کارکن  محمد  مراد اورال   نے بتایا ہے کہ سرحد پار شامی   شہریوں  کو  خوردنی اشیاء اور  دیگر ضرورت کا سامان باقاعدگی کے ساتھ  پہنچایا جا رہا  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دائرہ کار میں استنبول، تیکر داع، سامسن  اور وان    کی  شہری تنظیموں  کی جانب سے  جمع کردہ امدادی سازو سامان شامی احتیاج مندوں میں تقسیم   کیا جائیگا۔

ا  س سامان میں  کھانے پینے کی اشیاء،  تازہ پھل  و سبزیاں، جوتے اور  کپڑے    موجود ہونے کا ذکر کرنے والے اورال   کا کہنا تھا   کہ  ہم   علاقے کو   امداد  کی ترسیل کے  سلسلے کو  پر عزم   طریقے سے جاری  رکھےہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں