حکومت اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے: فلسطین

فلسطین نے  مشرقی یرو شلم میں  اسرائیل کی طرف سے 566 نئی رہائشوں کی تعمیر کی اجازت دینے کی مذمت کی ہے

656994
حکومت اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے: فلسطین

 فلسطین نے  مشرقی یرو شلم میں  اسرائیل کی طرف سے 566 نئی رہائشوں کی تعمیر کی اجازت دینے کی مذمت کی ہے۔

 فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  کے مطابق، حکومتی ترجمان نبیل ابو  رودائنہ  نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا یہ فیصلہ  سلامتی کونسل  کی قرارداد 2334 کی خلاف ورزی ہے  مگر  لگتا ہے کہ حکومت اسرائیل  ان قوانین کی پروا نہیں کرتی ۔

 ترجمان  نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جارحانہ پالیسیوں        پر عمل درآمد ترک کرتےہوئے دو ریاستی  حل    کی تلاش میں  ہماری مدد کرے  علاوہ ازیں   ،حکومت فلسطین  سلامتی کونسل  کے فیصلوں    کی پاسداری کو ممکن بنانےکے لیے  عرب ممالک سے رابطوں کا بھی آغاز کرے گی ۔

 دوسری جانب  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو  نے  دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم  میں یہودی آباد کاری سے متعلق  پالیسیوں میں  ردو بدل کرنے  کا اعلان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  اس بارے میں  تعمیراتی سرگرمیاں    بھی جاری رہیں گی ۔

 یاد رہے کہ مشرقی یروشلم میں  حکومت اسرائیل اب تک دو لاکھ  اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر  4 لاکھ کے قریب  رہائشیں  تعمیر کر چکی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں