دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں سے ایک چوتھائی حصہ نکل گیا : رپورٹ

جمعرات کے روز جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس جنوری کے آغاز سے دسمبر کے اختتام تک اس دہشت  گرد  تنظیم کے زیرقبضہ علاقہ 78 ہزار مربع کلومیٹر سے کم ہو کر 60 ہزار مربع کلومیٹر رہ گیا ہے

654959
دہشت گرد تنظیم  داعش کے ہاتھوں سے ایک چوتھائی حصہ نکل گیا : رپورٹ

دہشت گرد تنظیم  داعش نے   گزشتہ سال  شام اور عراق میں  جن عرلاقوں پر قبضہ کیا تھا اس میں  سے   ایک چوتھائی کو آزاد کروالیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس جنوری کے آغاز سے دسمبر کے اختتام تک اس دہشت  گرد  تنظیم کے زیرقبضہ علاقہ 78 ہزار مربع کلومیٹر سے کم ہو کر 60 ہزار مربع کلومیٹر رہ گیا ہے۔

 عراقی فورسز اس وقت موصل شہر کو اس شدت پسند تنظیم سے چھڑانے کے لیے بڑی کارروائیاں کر رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس شہر پر داعش کی گرفت رفتہ رفتہ کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ عراقی فورسز امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی مدد سے پہلے ہی عراق کے متعدد علاقوں کو  دہشت گرد تنظیم  داعش  سے آزاد کرا چکی ہے۔



متعللقہ خبریں