شام: روس کے سفارت خانے  پر مارٹر گولوں  کے ساتھ حملہ

حملہ شام میں امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایک تحریکی حرکت ہے۔ روسی وزارت خارجہ

640237
شام: روس کے سفارت خانے  پر مارٹر گولوں  کے ساتھ حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں روس کے سفارت خانے  پر مارٹر گولوں  کے ساتھ حملہ کیا گیا۔

حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دمشق  میں روس کے سفارت خانے پر  مارٹر گولوں کے 2 حملے کئے گئے۔

بیان کے مطابق ایک مارٹر گولہ سفارت خانے کے باغیچے میں گرا  لیکن پھٹا نہیں جبکہ دوسرا گولہ سفارت خانے کی اراضی کے بالکل ساتھ گرا۔

مزید کہا گیا ہے کہ نہ پھٹنے والے گولے کو ناکارہ بنانے کے لئے بارودی سرنگوں کے ماہرین کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ حملہ شام میں امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایک تحریکی حرکت ہے۔



متعللقہ خبریں