رہائشی بستیاں روکی جائیں: فیصلہ بل آج سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا

اسرائیل سے، مشرقی بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطین  میں، غیر قانونی آبادکاری کو فوری طور پر روکنے کے مطالبے پر مبنی فیصلہ بل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں رائے شماری کے لئے پیش کیا جائے گا

635514
رہائشی بستیاں روکی جائیں: فیصلہ بل آج سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا

اسرائیل سے، مشرقی بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطین  میں، غیر قانونی آبادکاری کو فوری طور پر روکنے کے مطالبے پر مبنی فیصلہ بل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں رائے شماری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق  آج مقامی وقت کے مطابق آج شام 3 بجے بل کو سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

بل  کے متن  میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی رہائشی بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ رہائشی بستیاں بین الاقوامی قوانین  کی کھلے عام  خلاف ورزی ہیں ۔ اس کے علاوہ   مذکورہ رہائشی بستیاں دو حکومتی حل اور منصفانہ، پائیدار اور  جامع امن کے راستے میں بھی  سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اب تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف تنقیدوں کے سامنے ڈھال بنتا  رہا ہے لیکن  غیرقانونی رہائشی بستیوں پر خود امریکہ  بھی اعتراض کرتا چلا آیا ہے اور اب جبکہ صدر باراک اوباما کے فرائض کا دورانیہ ختم ہو رہا ہے تجسس کیا جا رہا ہے کہ  امریکہ اس بارے میں کیسا قدم اٹھاتا ہے۔



متعللقہ خبریں