حلب سے نکلنے والے مہاجر کنبوں کے لئے ترکی کا امدادی وقف مصروف عمل

شام کے شہر حلب میں مخالف فورسز اور انتظامیہ کے درمیان فائر بندی ہونے کے بعد ترکی کا انسانی حقوق اور آزادیوں  کا امدادی وقف İHH   حلب سے  نکلنے والے مہاجر  کنبوں کے لئے خوراک کے  20 ہزار  ڈبے تیار کر رہا ہے

630065
حلب سے نکلنے والے مہاجر کنبوں کے لئے ترکی کا امدادی وقف مصروف عمل

شام کے شہر حلب میں مخالف فورسز اور انتظامیہ کے درمیان فائر بندی ہونے کے بعد ترکی کا انسانی حقوق اور آزادیوں  کا امدادی وقف İHH   حلب سے  نکلنے والے مہاجر  کنبوں کے لئے خوراک کے  20 ہزار  ڈبے تیار کر رہا ہے۔

İHH  کے شامی کاروائیوں کے ذمہ دار حطائے آفس  کے پریس مشیر براق کھاراجا اولو نے کہا ہے کہ حلب میں فائر بندی کا  نفاذ ہونے کے بعد شام کے محفوظ مقامات کی طرف جانے والے کنبوں کے لئے ہم نے خوراک کا انتظام کر لیا ہے۔

کھارا جا اولو نے کہا کہ ہم نقل مکانی کرنے والے ان  کنبوں کے لئے روٹی ، ناشتے کا سامان، ٹن پیک خوراک، بسکٹ اور کھانے پینے کی مختلف اشیاء پر مشتمل 20 ہزار ڈبے تیار کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ہم  ان کے رہنے کی قیام کرنے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بھی کام کر رہے ہیں اور محفوظ مقامات پر پہنچنے والے کنبوں کے لئے ہیٹروں، جلانے کی لکڑی اور کوئلے کا انتظام کر رہے ہیں۔

کھارا جا اولو نے کہا کہ یہ سامان وقف کے شامی دفتر میں تیار کیا گیا ہے اور ہم حلب سے آنے والے کنبوں کے ساتھ ہوں گے۔



متعللقہ خبریں