یورپی یونین کے رکن ممالک کے قونصل جنرل  اور سفیرغزہ  کے دورے پر

یورپی یونین کے رکن 22 ممالک کے بیت المقدس اور رملّہ کے قونصل جنرل  اور سفیر، علاقے میں حیاتی شرائط کو ان کے مقام پر دیکھنے کے لئے غزہ  کے دورے پر ہیں

606404
یورپی یونین کے رکن ممالک کے قونصل جنرل  اور سفیرغزہ  کے دورے پر

یورپی یونین کے رکن 22 ممالک کے بیت المقدس اور رملّہ کے قونصل جنرل  اور سفیر، علاقے میں حیاتی شرائط کو ان کے مقام پر دیکھنے کے لئے غزہ  کے دورے پر ہیں۔

یورپی یونین کے بیت المقدس  آفس کے پریس امور کے ذمہ دار شادی عثمان نے کہا ہے کہ آج صبح بیت المقدس اور رمّلہ میں 22 رکن ممالک کے نمائندوں پر مشتمل اعلٰی سطحی وفد بیت ہانون کی سرحدی چوکی سے گزر کر غزہ میں پہنچا ہے۔

عثمان نے کہا ہے کہ وفد غزہ میں فلسطینی مفاہمتی حکومت کے وزراء کے ساتھ ملاقات کرے گا تاہم انہوں نے وفد کے حماس کے حکام کے ساتھ ملاقات کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

توقع ہے کہ وفد کے سربراہ یورپی یونین کے فلسطین کے نمائندے رالف ٹیرف دورے کے اختتام پر بیان جاری کریں گے۔



متعللقہ خبریں