لیبیا کے شہر زووارے کے ساحل سے 16 مہاجرین کی لاشیں برآمد

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں کی ال حدودے شہر  میں حوثیوں کے زیر کنٹرول ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

600148
لیبیا کے شہر زووارے کے ساحل سے 16 مہاجرین کی لاشیں برآمد

 

 

لیبیا کے شہر زووارے کے ساحل سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہشمند 16 مہاجرین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

 خیال کیا جاتا ہے کہ مہاجرین کی یہ کشتی چند روز قبل غرق ہوئی تھی ۔ مہاجرین کی لاشیں مسخ ہونے کیوجہ سے ان کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے ۔ لیبیا میں 2011 میں معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹانے  کیوجہ سے شروع ہونے والی بغاوت  کے بعد ابھی تک ملک میں افراتفری کا عالم جاری ہے ۔اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے والے انسانی سمگلر غیر قانونی طریقے سے انسانوں کو   بحیرہ روم سے یورپ لے جا رہے ہیں ۔

دریں اثناء اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ امسال لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 4 ہزار مہاجرین اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  ۔گزشتہ بدھ کے روز لیبیا کے کھلے سمندر میں ایک کشتی کے غرق ہونے سے  29 مہاجرین ہلاک ہو گئے تھے ۔  یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ شمالی افریقہ سے مہاجرین کی آمد میں اضافے کی روک تھام کے لیے لیبیا کی کوسٹ گارڈ کی ٹیموں کو تربیت دی  گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں