شامی مخالفین کے زیر کنڑول علاقےدوما میں میزائل کے حملے، 9 افراد ہلاک  بے شمار زخمی

شام کے شہر دمشق میں مخالفین کے زیر کنڑول علاقے دوما میں میزائل کے حملے میں 9 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

598394
شامی مخالفین کے زیر کنڑول علاقےدوما میں میزائل کے حملے، 9 افراد ہلاک  بے شمار زخمی

شام کے شہر دمشق کے مشرقی علاقے گوٹا میں مخالفین کے زیر کنڑول دوما میں میزائل کے حملے میں 9 افراد ہلاک  اور بے شمار زخمی  ہو گئے ہیں  جنھیں قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔

شہری دفاع کی ٹیموں کی اطلاع کیمطابق اسد قوتوں نے دوما کے مختلف علاقوں پر راکٹ بر سائے ۔ایک راکٹ شاہراہ پر گرا جس سے متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں ۔ وقتاًفوقتاً اسد قوتوں کی بمباری کا نشانہ بننے والے دوما پر 16 اگست 2015 کو ہونے والی بمباری میں 115 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں