قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد 84 سال کی عمر میں  اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔

595661
قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد 84 سال کی عمر میں انتقال  کر گئے

 

 قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد 84 سال کی عمر میں  اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔شیخ خلیفہ بن حماد کے انتقال پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ بن حماد قطر کے موجودہ امیر شیخ تمیم کے دادا تھے۔  وہ  1932 میں پیدا ہوئے اور 1960 میں ان کے  ولیہد پرنس ہونے کا اعلان کیا گیا ۔ قطر کی آزادی کے  بعد  پانچ ماہ بعد   وہ  فروری 1972 میں تخت نشین ہوئے ۔  شیخ خلیفہ بن حماد انیس سو بہتر سے انیس سو پچانوے تک قطر کے حکمران رہے۔ 1995 میں جب وہ سوئٹرز لینڈ میں تھے تو ان کے صاحبزادے نے شاہی  انقلاب  کیساتھ انھیں فرائض سے سبکدوش کر دیا ۔  9 سال بیرون ملک زندگی بسر کرنے کے بعد وہ اپنے انقلابی بیٹے کیساتھ راضی ہو گئے اور 2004  میں قطر واپس لوٹ آئے  تھے ۔



متعللقہ خبریں