موصل کی جانب عراقی فوجی دستوں اور پیش مرگوں کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری

عراق کے جنوب سے عراقی فوج اور مشرق سے   پیش مرگوں  نے  موصول کے گردو نواح کےدیہاتوں پر  ایک  ایک کرتے ہوئے  قبضہ کرتے ہوئے پیش قدمی کا  سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

593359
موصل کی جانب عراقی فوجی دستوں اور پیش مرگوں کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری

عراق کے شہر موصل کو دہشت گرد تنظیم  داعش سے  واگزار کروانے کے لیے  17 اکتوبر کو شروع کردہ  فوجی آپریشن  اج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

عراق کے جنوب سے   عراقی فوج اور مشرق سے   پیش مرگوں  نے  موصول کے گردو نواح کےدیہاتوں پر  ایک  ایک کرتے ہوئے  قبضہ کرتے ہوئے پیش قدمی کا  سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس دوران  بچوں کے بہبود کے لیےکام کرنے والے ایک بین الاقوامی خیراتی ادارے نے بتایا ہے کہ کُرد اور عراقی افواج کی فائرنگ سے بچنے کے لیے ہزاروں افراد موصل کے علاقے سے بھاگ رہے ہیں۔

امدادی گروپ نے کہا ہے کہ گذشتہ 10 دِنوں کے دوران تقریباً 5000 افراد شام کی سرحد پر ایک مہاجر کیمپ کی جانب جا چکے ہیں، جب کہ مزید لوگوں کی آمد کے باعث رش بڑھتا جا رہا ہے۔

عراق میں داعش کے زیر قبضہ اس آخری شہری ٹھکانے کو واگزار کرانے کے لیے جاری لڑائی مہینوں تک نہ سہی ہفتوں تک بھی جاری رہتی ہے تو بھی شہری آبادی کی صورت حال بدتر ہوتی جائے گی۔

شہر میں، داعش کے  دہشت گردوں نے   دو برس تک کنٹرول جاری رکھا ہے، جو اب وسیع علاقے پر پھیل چکے ہیں۔

شہری آبادی کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے فضائی کارروائی کے دوران امریکی قیادت والے اتحاد اور عراقی لڑاکا طیارے رہائشی علاقوں کو ہدف نہیں بنا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں