سعودی عرب  میں 35 لاکھ غیر اخلاقی اور فحش ویب سائٹس بلاک، سعودی وزارت اطلاعات

سعودی عرب کی حکومت نے سال 2010 سے لے کر 2015 تک 35 لاکھ غیر اخلاقی اور فحش ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کیا۔

587333
سعودی عرب  میں 35 لاکھ غیر اخلاقی اور فحش ویب سائٹس بلاک، سعودی وزارت اطلاعات

 

سعودی حکومت نے 2010 سے لے کر گزشتہ سال کے اختتام تک فحش مواد والے 35 لاکھ سے زائد  لنکس اور ویب سائٹس کو بلاک کیا۔

سعودی عرب کی حکومت نے سال 2010 سے لے کر 2015 تک 35 لاکھ غیر اخلاقی اور فحش ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کیا۔ سعودی عرب کے اطلاعات و نشریاتی کمیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے صرف 2015 کے دوران 26 لاکھ ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کیا گیا جبکہ 5 سالوں کے دوران بلاک کی گئی ویب سائٹس کی تعداد 35 لاکھ سے بھی زائد ہے۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ملک میں بچوں کو خاص ہدف بنانے والی فحش مواد کی حامل ویب سائٹس کی درجہ بندی کی گئی تھی اور ان لنکس کی تعداد 549 تھی جبکہ  ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا مقصد بچوں کو خطرناک اور اشتعال انگیز مواد والی ویب سائٹس تک رسائی سے روکنا اور بچانا ہے۔ کمیشن نے مزید بتایا کہ سرچ انجنوں اور انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والوں کے درمیان رابطے کے ذریعے ”سیف سرچ” اس قابل ہوگا کہ اس سے زیادہ سے زیادہ لنکس کو بلاک کرنے میں مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں