فرات ڈھال آپریشن میں مزید کامیابیاں
دہشت گردوں کے متعدد مسلح ٹھکانوں، سات متحرک اہداف، 4 اسلحہ لادی پِک اپس اور تین موٹر سائیکلوں اور دیگر پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے
![فرات ڈھال آپریشن میں مزید کامیابیاں](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/d8f9/c6d2/d966/57da27bb156d4.jpg?time=1719272664)
ترک مسلح افواج کی طرف سے شمالی شام کے علاقے کو دہشت گرد عنصار سے پاک کرنے کے زیر مقصد 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 80 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دہشت گردوں کے متعدد مسلح ٹھکانوں، سات متحرک اہداف، 4 اسلحہ لادی پِک اپس اور تین موٹر سائیکلوں اور دیگر پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
کاروائی کے پہلے دن سے ابتک 1800 اہداف پر 8 ہزار سے زائد بار بمباری کی گئی ہے۔
دریں اثناء اتحادی قوتوں کی جانب سے آکتارین ، گیوزیل مزرا اور ترکمان بارہ علاقوں میں تعین کردہ داعش کے عناصر کے خلاف فضائی کاروائی کی گئی ، جس دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب قبضے میں لیے جانے والے علاقوں میں 28 بارودی سرنگوں اور 4 دستی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
ترک مسلح افواج شہریوں کو نقصان نہ پہنچانے کے لیے انتہائی حساسیت سے کام لے رہی ہے۔
متعللقہ خبریں
![غزّہ کے 21 ہزار بچے کہاں ہیں؟](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/e57c/4162/201e/667956f37c820.jpg?time=1719272664)
غزّہ کے 21 ہزار بچے کہاں ہیں؟
بہت ممکن ہے کہ غزّہ کے لاپتا بچوں کو بیرونی ممالک میں بھیج دیا گیا ہو: سیو دی چلڈرن