اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا
اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے ایک تحریری اعلامیہ میں بتایا ہے کہ 28 سالہ فلسطینی نوجوان پولیس کی گولی سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے
![اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/c8c3/7b43/5012/57cd1f67e617f.jpg?time=1722045410)
دریائے اردن کے مغربی کنارے پر ایک فلسطینی شہری اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے جان بحق ہو گیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے ایک تحریری اعلامیہ میں بتایا ہے کہ 28 سالہ فلسطینی نوجوان پولیس کی گولی سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
ترجمان نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ کیفر اکاب قصبے سے تعلق رکھنے والے مقتول نے قلندیہ چیک پوسٹ پر ایک سیکورٹی اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا۔
اس واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
فلسطینی وزارتِ صحت سے جاری کردہ اعلامیہ میں بھی مذکورہ فلسطینی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی قوتوں کے "چاقو کے وار " کے دعوووں کے ساتھ فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں اضافہ باعث توجہ ہے۔
متعللقہ خبریں
![غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/81c9/1e1e/c526/66a3463c43217.jpg?time=1722045411)
غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز سے مشرق کی سمت میں واقع صحابے محلے میں دومکانات پر بمباری کی