یہودی بستیوں کی تعمیرات دو ریاستی حل کو خطرے سے دوچار کر رہی ہیں

متحدہ امریکہ، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ  نے اطلاع دی ہے کہ نئی    یہودی بستیوں کی تعمیرات      قیام امن کی راہ میں  سب سے بڑی رکاوٹ     ہیں

576140
یہودی بستیوں کی تعمیرات دو ریاستی حل کو خطرے سے دوچار کر رہی ہیں

مشرق  وسطی کے  چہار رکنی گروپ نے اسرائیل  کی جانب سے    دریائے اُردن کے مغربی   کنارےکے   مقبوضہ  فلسطینی علاقوں پر  یہودی   آباد کاری کے   عمل کے خلاف شدید    رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

متحدہ امریکہ، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ  نے اطلاع دی ہے کہ نئی    یہودی بستیوں کی تعمیرات      قیام امن کی راہ میں  سب سے بڑی رکاوٹ     ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی مناسبت میں  نیو یار ک میں موجود  امریکہ اور روسی وزراء خارجہ ،  یورپی یو نین  کے خارجہ امور کے  نمائندہ اعلی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  بان کی مون  نے      یکجا ہوتے ہوئے مسئلہ فلسطین پر  غور کیا، اجلاس میں  بعد ازاں  فرانس اور مصر کے وزراء خارجہ  بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں  اسرائیل کو  سخت لہجے میں  خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ"یہودی  بستیاں   دو ریاستی   حل کے موقع کو  خطرے سے دو چار کر رہی ہیں" ، لہذا  علاقے میں کشیدگی کو مزید شہہ نہیں  دی جانی چاہیے۔

فرانسیسی  وزیر خارجہ  جین مارک  آئراٹ نے اطلاع دی ہے کہ وہ  رواں  سال کے آخیر تک   مسئلہ فلسطین    کے حوالے سے پیرس میں ایک کانفرس کے   انعقاد کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ادھر مصر کا کہنا ہے کہ 'زمین  کے بدلے امن '   کے اصول پر کار بند ہوتے ہوئے  عرب ملکوں  کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے   کے لیے   جدوجہد کرنے اور   اس ضمن میں کہیں زیادہ   کردار ادا کرنے  کی تجویز  پیش کی ہے۔



متعللقہ خبریں