مصر، غرقاب بوٹ پر سوار 166 افراد کی نعشیں برآمد

اقوام متحدہ کے  کمیشن  برائے مہاجرین  کے مطابق   اس بوٹ پر  450  مسافر  سوار  تھے۔  جبکہ   مصری اداروں نے    ان کی تعداد  کے 300 تا 600 ہونے کا اعلان کیا تھا

576240
مصر، غرقاب بوٹ پر سوار 166 افراد کی نعشیں برآمد

مصر کے شمالی علاقے میں  بحیرہ  روم  کے  کھلے سمندر میں  21 ستمبر کے  روز  غرقاب ہونے والی غیر قانونی    مہاجرین  کی  بوٹ        میں  ہلاک شد گان کی تعداد  166  تک جا پہنچی ہے۔

علاقے کے بلدیہ میئر نے اعلان کیا ہے  کہ     بوٹ کے حادثے  کے وقت   سمندر میں  جا گرنے والے    166 افراد    ڈوبتے ہوئے ہلاک  ہو گئے  جن کی نعشوں کو سمندر سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل اعلان  کیا گیا تھا کہ  غرقاب  ہونے والی بوٹ پر سوڈانی،  ایرتری، صومالی اور  مصری  شہری  سوار تھے۔

اقوام متحدہ کے  کمیشن  برائے مہاجرین  کے مطابق   اس بوٹ پر  450  مسافر  سوار  تھے۔  جبکہ   مصری اداروں نے    ان کی تعداد  کے 300 تا 600 ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں