رفاح سرحدی چوکی کو حاجیوں کی واپسی کے لیے چار روز کے لیے کھول دیا جائے گا ، مصر

مصر نے فریضہ حج ادا کرنے کے بعد غزہ  کے حاجیوں کی واپسی کے لیے رفاح سرحدی چوکی کو 18 ستمبر سے وقفے وقفے کیساتھ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔

571576
رفاح سرحدی چوکی  کو حاجیوں کی واپسی کے لیے چار روز کے لیے کھول دیا جائے گا ، مصر

 

 حکومت مصر نے اسرائیل کی ناکہ بندی کیوجہ سے غزہ کی پٹی کو دنیا  سے ملانے والی واحد سرحدی چوکی رفاح کو حاجیوں کی واپسی کے لیے چار روز کے لیے کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 رفاح سرحدی چوکی کے فلسطینی علاقے کے سربراہ حشام ایدوان  نے کہا ہے کہ مصر نے فریضہ حج ادا کرنے کے بعد غزہ   کے حاجیوں کی واپسی کے لیے رفاح سرحدی چوکی کو 18 ستمبر سے وقفے وقفے کیساتھ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ اتوار کے روز کھولی جانے والی سرحدی چوکی کو  پیر اور منگل کے روز بند کیا جائے گا اس کے بعد دوبارہ تین روز کے لیے اسے صرف حاجیوں کے داخلے کے لیے کھول دیا جائے گا ۔

مصر نے 30 اگست کو غزہ کے عازمین حج  کو فریضہ حج کی آدائیگی کے لیے   سعودی عرب جانے کے لیے   رفاح سرحدی چوکی کو تین روز کے لیے کھول دیا تھا ۔ حکومت مصر تین جولائی 2013 میں فوجی انقلاب کے بعد بند کی جانے والی رفاح سرحدی چوکی کو وقتاً فوقتاً قلیل مدت کےلیے کھول دیتی ہے ۔



متعللقہ خبریں