دوران حج ترکی مخالف پروپیگنڈا
ہشت گرد تنظیم فیتو کے ارکان حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کو حقائق کے منافی لاف گزاف کرتے ہوئے ترکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں
ترکی کے جدہ میں قونصلر جنرل فکرت اوزیر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے ارکان حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کو حقائق کے منافی لاف گزاف کرتے ہوئے ترکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
اوزیر نے انصاف و ترقی پارٹی کے ممبر اسمبلی جلال الدین گوونچ اور ماحولیات و شہری آباد کاری امور کے نائب وزیر مہمت جیلان کے ہمراہ جدہ قونصلیٹ جنرل میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
انہوں نے کہا کہ مقدس سر زمین پر فیتو کے حامی ترکی مخالف پروپیگنڈا کرتے ہوئےہمارے ملک کو بدنام کرنے کے درپے ہیں۔
گوونچ نے بھی اس موقع پر کہا کہ ترکی ، بغاوت کے بعد مشکل دور پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکا ہے۔
انہوں نے بغاوت کے بعد سعودی عرب کی ترک حکومت کی حمایت و تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب حج کے فریضے کو پورا کرنے کے سلسلے میں مسلمانوں نے کل شیطان کو کنکریاں ماریں۔