یمن:اتحادی قوتوں کی بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

یمن کے صوبے "الحجہ" میں  سرکاری فوج ، اقتدار نواز عوامی مزاحمتی تحریک  کے دستوں اور سعودی   فضائیہ  کی بمباری کے نتیجے میں  حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں   سمیت  50 افراد ہلاک  ہو گئے

565525
یمن:اتحادی  قوتوں کی بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

یمن کے صوبے "الحجہ" میں  سرکاری فوج ، اقتدار نواز عوامی مزاحمتی تحریک  کے دستوں اور سعودی   فضائیہ  کی بمباری کے نتیجے میں  حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں   سمیت  50 افراد ہلاک  ہو گئے۔

یمنی فوج کے بیان کے مطابق ، اتحادی طیاروں      نے الحجہ میں  حوثیوں اور صالح نواز حامیوں پر  40  دفعہ  حملے کیے  جن میں 50 افراد ہلاک  اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہےکہ  حملوں کےبعد آبادی محفوظ مقامات کی جانب کوچ کر گئی ہے۔

 واضح رہے کہ یمن میں  اتحادی قوتوں      اور حوثیوں   سمیت  صالح نواز حامیوں کے درمیان  جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں