لیبیا:داعش کا حملہ ،ہلاک شدگان کی تعداد 19 ہو گئی

لیبیا کے شہر سرطہ میں داعش کے  خود کش حملے میں  ہلاک شدگان کی تعداد 19   اور زخمیوں کی 80ہو گئی ہے

554885
لیبیا:داعش کا حملہ ،ہلاک شدگان کی تعداد 19 ہو گئی

لیبیا کے شہر سرطہ میں داعش کے  خود کش حملے میں  ہلاک شدگان کی تعداد 19   اور زخمیوں کی 80ہو گئی ہے۔

 داعش نے یہ حملہ شہر کے آخری اور اہم ترین مقام پر کیا  جس کے بعد  امریکی فضائیہ   کے طیاروں نے  علاقے میں بمباری شروع کر دی ۔

واضح رہے کہ  لیبیا کی مخلوط حکومت نے  اس سال  مئی میں  البنیان المرسوس نامی   ایک فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے  نتیجے میں  داعش کے   زیر  کنٹرول اہم ٹھکانوں  پر سرکاری فوج کا قبضہ ہو گیا تھا ۔

 فوجی ذرائع کاکہنا ہے کہ  داعش کے خلاف امریکی فضائی حملے جاری ہیں اور امید ہے کہ  سرطہ شہر کو  جلد ہی  دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں