حلب کا محاصرہ توڑنے کے لئے آپریشن کے دوران انتظامی فورسز کے 25 فوجی ہلاک

"حلب  کے محاصرے کا خاتمہ" کے نام سے  شروع کئے گئے آپریشن میں شریفہ گاوں اور محروقہ پہاڑیوں کاکنٹرول   اسدر فورسز کے ہاتھ سے نکل کر فتح فوج کے پاس چلا گیا ہے

543058
حلب کا محاصرہ توڑنے کے لئے آپریشن کے دوران انتظامی فورسز کے 25 فوجی ہلاک

شام کے شہر حلب میں جیش الفتح  کی طرف سے محاصرے کو توڑنے کے لئے شروع کئے گئے آپریشن  کے دوران جھڑپوں میں انتظامیہ کے 25 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

"حلب  کے محاصرے کا خاتمہ" کے نام سے  شروع کئے گئے آپریشن میں شریفہ گاوں اور محروقہ پہاڑیوں کاکنٹرول   اسدر فورسز کے ہاتھ سے نکل کر فتح فوج کے پاس چلا گیا ہے۔

مخالفین نے شہر کے جنوب  میں آرٹلری اسکول کے جوار میں ہیڈ کوارٹر کے طور پر انتظامی فورسز کے زیر کنٹرول ریفریجریٹر فیکٹری کا بھی کنٹرول سنبھال  لیا ہے۔

شہر کے جنوب میں جھڑپوں کے دوران مخالفین نے ایک ٹینک  اور مشین گن والی ایک گاڑی کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

فتح فورسز نے کل حلب کے جنوب میں کئے گئے آپریشن میں ایک گاوں، 4 پہاڑیوں ، 3 ٹینکوں اور ایک میزائل یونٹ کا بھی کنٹرول حاص کر لیا تھا۔ جھڑپوں میں فتح فورسز نے انتظامیہ کے 56 فوجیوں کو ہلاک ، 2 ٹینکوں، ایک کنسٹرکش وہیکل اور مشین گنوں والی 16 گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ انتظامی فورسز نے گذشتہ ماہ شہر کے شمال میں، مخالفین کے گزرنے کے واحد   راستے، کاستیلو شاہراہ  کا کنٹرول حاصل کر کے مخالفین کے علاقوں کا محاصرہ کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں