شام میں روسی ہیلی کاپٹر کو مخالفین نے گرا دیا

روسی  وزارت ِ  سے  جاری کردہ اعلامیہ  میں  کہا گیا ہے کہ"یکم اگست   کو    عدلیب  سے حلب کو  انسانی امداد پہنچانے کے بعد  اپنے اڈے کو  لوٹتے وقت  یہ ہیلی  کاپٹر  زمین سے   فائرنگ کرتے  ہوئے گرا دیا گیا

542513
شام میں  روسی ہیلی کاپٹر کو  مخالفین نے گرا دیا

شام کے شمال  مشرقی   شہر عدلیب  میں  روسی   قوتوں کے ایک   ایم آئی ۔ 8  قسم کا ہیلی کاپٹر  زمین  سے فائرنگ کے  نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

روسی  وزارت ِ  سے  جاری کردہ اعلامیہ  میں  کہا گیا ہے کہ"یکم اگست   کو    عدلیب  سے حلب کو  انسانی امداد پہنچانے کے بعد  اپنے اڈے کو  لوٹتے وقت  یہ ہیلی  کاپٹر  زمین سے   فائرنگ کرتے  ہوئے گرا دیا گیا۔"

اطلاع کے مطابق    ہیلی  کاپٹر پر  عملے کے تین افراد  اور شام  میں  فائر بندی  کے  جائزاتی  مرکز کے دو فوجی سوار تھے  ان کے انجام کا پتہ  چلانے کا کام جاری ہے۔

حملے کی ذمہ داری   اپنے سر لینے والے   الا نصرہ   نے  ہلاک کیے جانے والے  پائلٹوں  سے تعلق  ہونے کا دعوی کردہ  مناظر  جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب  حلب میں  گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ شہر کے مخالفین کے زیر کنٹرول  علاقوں میں  تین لاکھ  شہری  محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

الا نصرہ  سمیت   بعض مخالفین نے جنوبی حلب    کے محاصرے کو توڑنے   کے زیر مقصد حملے شروع کر دیے ہیں۔جبکہ اسد  انتظامیہ کا دعوی ہے کہ انہوں نے  ان حملوں کو  پسپا کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں