عراق کے شہر کرکیوک میں داعش  کے خود کش حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلا ک

عراق کے شہر کرکیوک  میں پٹرول کے ایک کنویں  اور ایک گیس فلنگ اسٹیشن پرداعش  کے خود کش حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔

541800
عراق کے شہر کرکیوک میں داعش  کے خود کش حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلا ک

 

 عراق کے شہر کرکیوک  میں حسن بے پٹرول کے ایک کنویں  اور ایک گیس فلنگ اسٹیشن پر  دہشت گرد تنظیم داعش  کے خود کش حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔

سلامتی کے ذرائع سے حاصل معلومات کیمطابق   داعش کے پانچ خود کش حملہ آوروں نے کرکیوک  میں پٹرول کے ایک کنویں  اور ایک گیس فلنگ اسٹیشن پر  حملہ کیا ہے ۔دہشت گردوں نے بم پھاڑنے سے قبل چار ملازمین کو ہلاک کیا  اس کے بعد بم نصب کیے ۔ پٹرول کے کنویں پر حملے کے بعد آگ لگ گئی جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔کرکیوک سے 20 کلومیٹر جنوب میں واقع پٹرول کے کنویں اور گیس فلنگ اسٹیشن پر پشمرگوں اور پولیس کا مکمل طور پر کنٹرول پایا جاتا ہے ۔



متعللقہ خبریں