شام:حلب کا محاصرہ ختم کرنے پر مفاہمت،عمل درآمد جلد ہوگا

شام کے شہر حلب  میں امریکی زیر قیادت اتحادی  طیاروں  نے  جرابلس  نامی قصبے  میں واقع  ایک بازار اور رہائشی آبادی  پر  حملہ کیا جس میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی  ہو گئے

540017
شام:حلب  کا محاصرہ ختم  کرنے پر مفاہمت،عمل درآمد جلد ہوگا

شام کے شہر حلب  میں امریکی زیر قیادت اتحادی  طیاروں  نے  جرابلس  نامی قصبے  میں واقع  ایک بازار اور رہائشی آبادی  پر  حملہ کیا جس میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی  ہو گئے۔

 دوسری جانب روس اور اسد انتظامیہ کے درمیان حلب کےلیے امداد  کی رسائی پر مفاہمت  طے ہو گئی ہے ۔

روسی وزیر دفاع  سرگی  سوئیگو نے  کہا ہے کہ   زیر محاصرہ   شہر  میں   تین مختلف  راستے امداد کی فراہمی کےلیے متعین کیے جائیں گے جہاں سے  عوام کو  بنیادی  ضروریات  زندگی دستیاب  ہونگی ۔

   صدر بشار الاسد نے بھی   حلب  میں  سرکاری فوج کے خلاف جنگ میں مصروف  متحارب  گروہوں  سے کہا ہے کہ اگر وہ  ہتھیار پھینک دیں تو  معاف کر دیئے جائیں گے۔

 دریں اثنا ، امریکی حکام   نے متنبہ کیا ہے کہ     امداد کی اس فراہمی    اور متاثرہ علاقوں سے عام شہریوں کا انخلا ممکن بنایا جائے ۔

 اقوام متحدہ کے   شام کے خصوصی  نمائندہ  اسٹیفن ڈی مستورا نے  اس صورت حال پر غور کرتےہوئے کہا کہ  حلب میں امداد  پہنچانے سے قبل جھڑپوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

 واضح رہے کہ  حلب شہر میں  3 لاکھ افراد زیر محاصرہ بتائے جاتے ہیں۔

اس دوران  بتایا گیا ہے کہ شام میں پی کےکے  کی ذیلی شاخ  پی وائی ڈی    کے ساتھ  رابطے میں مصروف سرکار ی فوج نے حلب میں  مخالفین کے زیر کنٹرول  اشرفیہ  اور بین زید نامی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں