شامی طیاروں کی بمباری 15 شہری ہلاک، 20 زخمی

شامی فوج کے جنگی طیاروں کے ادلیب کے قصبے دارکُش میں رہائشی علاقے پر  حملے میں 15شہری ہلاک  اور 20 زخمی ہو گئے ہیں

525755
شامی طیاروں کی بمباری 15 شہری ہلاک، 20 زخمی

شامی فوج کے جنگی طیاروں کے ادلیب کے قصبے دارکُش میں رہائشی علاقے پر  حملے میں 15شہری ہلاک  اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی  ہونے والوں کو سول دفاعی ٹیموں کی طرف سے حملے کے علاقے سے نکالا گیا ہے اور زخمیوں کو علاقے کے فیلڈ ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

بموں کی وجہ سے علاقے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ شامی انتظامیہ نے  عید الفطر کی وجہ سے 6جولائی 2016   رات ایک بجے سے 8 جولائی 2016 رات 12 بجے تک ملک بھر میں 72 گھنٹے کی فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔

اس کے باوجود انتظامیہ کی فورسز کے اور روس کے جنگی طیارے حلب اور ادلیب میں رہائشی علاقوں کو ہدف بنا کر فائر بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں