یمن میں خود کش حملے میں20 افراد ہلاک

اس حملے میں کم از کم20افراد ہلاک ہوئے جب کہ دھماکوں کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جو دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپنے کی کوشش کر رہے تھے

524941
یمن میں خود کش حملے میں20 افراد ہلاک

یمن کے کے شہر عدن میں ایک فوجی اڈے سے دو خودکش کار بمباروں کی گاڑیوں کے ذریعے کیے گئے  حملے کے نتیجے میں  20 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق بدھ کو یہ خودکش بم حملے عدن کے بین الاقوامی اڈے کے قریب ہوئے۔

اس حملے میں کم از کم20افراد ہلاک ہوئے جب کہ دھماکوں کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جو دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپنے کی کوشش کر رہے تھے

یہ حملہ ماہ رمضان کے بعد آنے والے مسلمانوں کے تہوار عیدالفطر کے موقع پر ہوا۔

گزشتہ برس یمن میں جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا تو صدر عبد ربو منصور ہادی کی حکومت نے عارضی طور پر ساحلی شہر عدن کو اپنا مرکز بنایا۔

صدر منصور ہادی کچھ وقت کے لیے سعودی عر ب منتقل ہو گئے اور بعد میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کر کے اُنھیں کئی شہروں میں پیچھے دھکیل دیا۔

مئی میں داعش کے ایک خودکش بمبار نے عدن میں فوج میں بھرتی ہونے والوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 45 افراد مارے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں