بغداد کے مختلف علاقوں میں بم حملوں میں 7 افراد ہلاک
بغداد کے کئی ایک علاقوں میں بم حملوں سے رحمتوں کے اس مہینے میں خون بہایا گیا ہے
513583
عراقی دارالحکومت بغداد میں بم حملوں میں ایک فوجی سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہو گئے۔
اولین طور پر بغداد کے جنوب میں واقع درعا علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کو فوجی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
بعد ازاں شمالی بغداد میں ایک سبزی منڈی کے جوار میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
اسی طرح الا حوریہ محلے میں ایک دکان کے سامنے بم پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
ان حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔
متعللقہ خبریں
یمنی حوثیوں کا اعلان: امریکہ اور برطانیہ نے صنعاء پر 6 فضائی حملے کئے ہیں
امریکہ اور برطانیہ نے دارالحکومت صنعاء پر 6 فضائی حملے کئے ہیں: المسیرہ