آسٹریا: غزہ  کے گرد کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے 1948 سے لے کر اب تک اسرائیل کے فلسطینی نوجوانوں پر کئے گئے مظالم کی تصاویر کی بھی نمائش کی

504301
آسٹریا: غزہ  کے گرد کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے خلاف احتجاج

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمع ہونے والے مظاہرین کے گروپ نے اسرائیل  کی طرف سے غزہ  کے گرد کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے خلاف احتجاج کیا۔

"آسٹریا فلسطینی یوتھ " نامی گروپ نے سویڈن پلاٹز اسکوائر میں  کئے گئے اس مظاہرے میں مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کا اور غزہ کے گرد کھری رکاوٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے 1948 سے لے کر اب تک اسرائیل کے فلسطینی نوجوانوں پر کئے گئے مظالم کی تصاویر کی بھی نمائش کی۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ کے  ماڈل  کے ساتھ فلسطینی پرچم لہرائے اور راہگیروں میں  اسرائیلی قبضے کے بارے میں معلوماتی کتابچے تقسیم کئے۔

گروپ کی طرف سے  جاری کردہ بیان  میں کہا گیا  کہ ہم فلسطینی نوجوانوں کی حیثیت سے غزہ سے رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے ہر ایک کے آواز بلند کرنے کے خواہش مند ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ فلسطین سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو۔

گروپ نے فلسطین کی آزادی کو رد کرنے والی اسرائیلی انتظامیہ کے خلاف پابندیوں کا بھی مطالبہ کیا۔



متعللقہ خبریں