غذائی امداد کی فضا سے فراہمی،اقوام متحدہ شامی حکومت سے رابطہ کرے گی

متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کی طرف سے  گزشتہ روز بتایا گیا ہے کہ وہ شام کے محاصرے میں آئے ہوئے 19 علاقوں میں امدادی سامان فضا سے گرانے کے لیے تیار ہے مگر اس کے لیے  عطیات  اور شامی حکومت کی اجازت درکار ہے

503825
غذائی امداد کی فضا  سے فراہمی،اقوام متحدہ شامی حکومت سے رابطہ کرے گی

اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کی طرف سے  گزشتہ روز بتایا گیا ہے کہ وہ شام کے محاصرے میں آئے ہوئے 19 علاقوں میں امدادی سامان فضا سے گرانے کے لیے تیار ہے مگر اس کے لیے  عطیات  اور شامی حکومت کی اجازت درکار ہے۔

عالمی خوراک پروگرام کے مطابق ،فضا سے امدادی سامان گِرائے جانے کی سہولت چار علاقوں کے لیے ہو گی جن میں الفوعہ اور کفریہ کے علاقے بھی شامل ہونگے جہاں 20 ہزار کے قریب لوگ گھِرے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا ، 15 دیگر مقامات شہری یا نیم شہری علاقوں میں ہیں جہاں صرف ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہی امدادی سامان گِرایا جا سکتا ہے۔

 اس حوالے سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ علاقوں میں بہت زیادہ بلندی سے امدادی سامان گرانا اس لیے ممکن نہیں ہے کیونکہ  طیارے  سے گرائے جانے والے سامان کی زد میں نیچے موجود لوگ آ سکتے ہیں جنہیں نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے دیر الزور کے علاقے میں بھی  داعش کے  زیر محاصرہ  تقریباً    ایک لاکھ دس ہزار افراد کے لیے بہت زیادہ بلندی سے امدادی سامان گرایا جاتا رہا ہے   جو  کہ  ایک مہنگا اور پیچیدہ معاملہ  ہوتا  اس کے علاوہ   اس  طریقے سے بہت ہی کم امداد پہنچائی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں